لاہور (نیوزرپورٹر) سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کبھی صنعت، ہنر، محنت اور ترقی کا شہر تھا، مگر نسل در نسل اقتدار پر قابض حکمرانوں کی نااہلی اور عدم توجہی نے اس عظیم شہر کو بنیادی سہولیات سے محروم اور ترقی کے سفر میں پیچھے دھکیل دیا ہے۔گوجرانوالہ کو کھنڈر بنانے والے حکمرانوں سے حساب لیا جائے گا