• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنٹرل لیبارٹری کی تمام مشینیں مکمل طور پر فعال ہیں، ایم ایس جنرل ہسپتال

لاہور( جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال کی سنٹرل لیبارٹری پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں قائم ہے جہاں جنرل ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے سینکڑوں مریض روزانہ تشخیصی ٹیسٹ کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا ہے کہ سنٹرل لیبارٹری کی تمام مشینیں مکمل طور پر فعال ہیں اور پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق مریضوں کے تشخیصی ٹیسٹ بلا تعطل کیے جا رہے ہیں، جبکہ پیچیدہ اور جدید نوعیت کے ٹیسٹوں کے لیے جنرل ہسپتال کی لیبارٹری میں ضروری سہولیات دستیاب ہیں۔
لاہور سے مزید