• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی آئیز کی بھرتی میں تاخیر، سرکاری کالجوں میں طلبہ کے دو قیمتی ماہ متاثر

لاہور(رب نواز خان)حکام بالا کی عدم دلچسپی یا غفلت کے باعث کالج ٹیچرز انٹرنز (سی ٹی آئیز ) کہ بھرتی تاخیر کا شکار ہےسرکاری کالجوں میں اساتذہ کی کم و بیش 7 ہزار خالی آسامیوں پر مستقل بھرتی کے بجائے عارضی طور پر کالج ٹیچرز انٹرنز (سی ٹی آئیز) کے ذریعے کام چلایا جا رہا ہے، تاہم ان عارضی اساتذہ کی بھرتی بھی ہر سال تاخیر سے شروع ہونے کے باعث طلبہ کے تعلیمی سیشن کے قیمتی ابتدائی ماہ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ سی ٹی آئیز کی تعیناتی 15 اگست سے ہونی تھی، تاہم اب انہیں 15 اکتوبر سے تعینات کیے جانے کا امکان ہے، جس سے اگست اور ستمبر سمیت تقریباً دو ماہ کا تدریسی وقت متاثر ہوگا۔
لاہور سے مزید