• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 ستمبر کا لانگ مارچ عوامی طاقت کا پرامن اظہار ہوگا، جاوید قصوری

لاہور (نیوزرپورٹر ) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ 20 ستمبر کو ملک بھر سے جماعت اسلامی کے قافلے اسلام آباد کا رخ کریں گے اور ہزاروں افراد اس لانگ مارچ میں شریک ہوں گے۔ جماعت اسلامی کا لانگ مارچ مہنگائی، پٹرولیم لیوی، عوام پر بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور دیگر بنیادی عوامی مسائل کے حل کے لیے ہوگا۔ جماعت اسلامی کا یہ احتجاج مکمل طور پر پرامن اور عوامی حقوق کے لیے ہے، حکومت عوام کی آواز سننے اور انہیں فوری ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
لاہور سے مزید