سیاسی کارکن اورعوام جلسوں میں شرکت کرکے ساتھ دیں‘این ڈی ایم

May 20, 2022

کوئٹہ(آن لائن)نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ آج اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچیں گےایئر پورٹ پر پارٹی کے رہنماا ور کارکن ان کا استقبال کرینگے وہ21 مئی کو11 بجے قلعہ سیف اللہ اور شام 5 بجے لورالائی اور 22مئی کو 11بجے سنجاوی اور شام 5بجے ہرنائی میں عوامی اجتماعات اور جلسوں سے خطاب کرینگے جبکہ 23 مئی کو بلوچستان ہائیکورٹ بار کے زیراہتمام وکلاء سے خطاب کرینگےاس دوران متعدد سیاسی کارکن اور نوجوان نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کرینگے پارٹی بیان میں تمام جمہوری، ترقی پسند اور باشعور سیاسی کارکنوں، نوجوانوں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلسوں میں بھرپور شرکت کرکے جمہوری جدوجہد کا ساتھ دے۔