• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ دفاعِ کی مناسبت سے گرلز کالج جناح ٹاؤن میں محفلِ مشاعرہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) یومِ دفاعِ کی مناسبت سے گرلز کالج جناح ٹاؤن میں محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر سرور جاوید، اعجاز امر، نورخان نواب،فرزانہ خدرزئی،تسنیم صنم، رشید حسرت، کامران قمر، زاہد دشتی، نور بلیدی اور دیگر شعرا نے اپنا کلام پیش کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی رکنِ صوبائی اسمبلی سنجے کمار نے کہا کہ ملکی دفاع اور قومی شعور کی بیداری میں شاعروں اور ادیبوں نے اپنے قلم کے ذریعے جو کردار ادا کیا ہےاسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کی مختلف زبانیں اور ان کا ادب ہماری ثقافتی شناخت کا قیمتی سرمایہ ہےڈائریکٹر یوتھ افیٔرز سجاد اسلم بلوچ نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں مثبت و تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ شاعر اور ادیب کسی بھی معاشرے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید