• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی مسائل کاحل صرف عمران کی قیادت میں ممکن ہے،پی ٹی آئی

کوئٹہ( پ ر) پی ٹی آئی کے رہنماؤں محمد رحیم کاکڑ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ،میروائس ،احمد شاہ،عمر فاروق،عبداللہ ،توقیر بھٹی،سردار بہلول،ڈاکٹرمنصور،ڈاکٹرخوشحال اورڈاکٹر رستم نے مشترکہ بیان میں کہاہےکہ عمران خان بڑے لیڈر ہیں وہ دلیر سیاستدان ہیں انہوں نے ہمیشہ پاک شفاف سیاست کی ہے وہ پاکستان کی ضرورت ہیں انہیں فوری طور پر رہا کیاجائے انہوں نے کہاکہ دوپارٹیوں نے ملک کو بڑا نقصان پہنچایا ہے ملک مسائل کاشکار ہے ملکی مسائل کاحل صرف عمران کی قیادت میں ممکن ہے ان کی رہائی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے اگر تاخیر کی گئی تو ملک کوناقابل تلافی نقصان ہوگا جس کے ذمہ دار یہی دوپارٹیاں ہونگی۔
کوئٹہ سے مزید