• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم دفاع کی مناسبت سے نمائشی فٹبال میچ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ریفارمز مارخورز فٹبال کلب اوربلوچستان ریفارمزجونیپرز فٹبال کلب کے درمیان یوم دفاع کی مناسبت سے ایک نمائشی میچ کھیلاگیا جو بی آر جونیپر کلب نے دوایک سے اپنے نام کرلیا تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل ہیلپرز پبلک سکول کالج پروفیسر آصف اخترتھےجبکہ میچ کے جیوری ہیلپرزسکول کے سپورٹس انچارج بشیراحمدخلجی اورمیچ ریفری ابرار برکت تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر آصف اخترنے کہا کہ یوم دفاع تجدیدعہد کا دن ہے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں معاشرے میں مثبت رجحان کوجنم دیتی ہیں نوجوان نسل کھیلوں کی سرگرمیوں میں آج بھی دلچسپی رکھتی ہے انہیں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہےتقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
کوئٹہ سے مزید