چڑیا رانی

May 22, 2022

بیتاب علی پوری

چڑیا رانی چڑیا رانی

چھوٹی سی پر بڑی سیانی

جس گھر میں ہو تیرا بسیرا

لگتی ہے تو سب کو پیاری

صورت تیری بھولی بھالی

چوں چوں تیری بڑی نرالی

چھوٹے سندر پنکھ یہ تیرے

لگتے ہیں ہم سب کو اچھے

دانہ دانہ جب چگتی ہے

ہم سب کو اچھی لگتی ہے

بات یہ ہم کو کب بھاتی ہے

پھر سے جب تو اڑ جاتی ہے