46 فیصد اسکاٹش بالغوں کو روزانہ ورزش کرنے میں مشکلات

May 21, 2022

لندن (پی اے) ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سکاٹ لینڈ میں تقریباً نصف ایڈلٹس کو روزانہ ورزش کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سپرٹ آف 2012کی شائع کردہ رپورٹ سٹیپ چینج میں کہا گیا ہے کہ پبلک ہیلتھ ایمرجنسیز کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر سکاٹ لینڈ کے تقریباً پچاس فیصد بالغ روزانہ ایکسرسائز (ورزش) کرنے میں مشکلات سے دوچار ہیں۔ سپرٹ آف 2012 لندن 2012 اولمپکس اور پیرالمپکس گیمز کی سوشل لیگیسی فنڈرہے، اس کا کہنا ہے کہ 46فیصد سکاٹش بالغ آبادی کو روزانہ جسمانی سرگرمی اور متحرک رہنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ چیف اگزیکٹو رتھ ہولس نے کہا کہ گزشتہ 25 برسوں کے دوران غیرفعالیت کی سطح میں کمی نہیں آئی ہے۔ برطانیہ بھر میں تقریباً 15 ملین بالغ افراد کو جسمانی طور پر غیر فعال قرار دیا گیا ہے کیونکہ وہ ہر ہفتے 30 منٹ سے بھی کم اعتدال پسندانہ سرگرمی کرتے ہیں، تاہم اس ریسرچ میں یہ سامنے آیا ہے کہ 2020 کےکورونا وائرس کوویڈ لاک ڈائون 2020 کے دوران تقریباً ایک تہائی افراد پیدل چلتے،سائیکل چلاتے یا زیادہ دوڑتے تھے جبکہ 22 فیصد افراد نے سرگرمی کی اس سطح کو برقرار رکھا۔ رپورٹ میں یہ استدلال کیا گیا کہ کہ لاک ڈاؤن واکنگ کی مقبولیت کو بڑھانے کیلئے مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ سپرٹ آف 2012 نے جسمانی سرگمیوں کو فروغ دینے کے سلسلے میں 8 اہم سفارشات پیش کی ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ اس سے لوگوں کی جسمانی ایکسرسائز میں بہتری آئے گی، اس میں باڈی امیجز سے دور ہٹنا شامل ہے جو کہ اس وقت اکثر ان لوگوں کی سٹاک امیجز کی نمائندگی کرتا ہے جو ورزش کرتے ہیں اور لوگوں کو کام کرنے کیلئے چھوٹے اہداف فراہم کرتے ہیں۔ مس رتھ ہولس نے کہا کہ اس ملک میں اس صدی کے ایک چوتھائی عرصے میں غیر فعالیت کی سطح کو ختم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی اس رپورٹ میں پبلک ہیلتھ ایمرجنسیز کے پیش نظر ایسے 8 اصولوں کی سفراش کی ہے جو اس غیر فعالیت سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اب جسمانی سرگرمیوں کی سطح کو بڑھانے کا بہترین موقع ہے جیسا کہ لاک ڈائون کے دوران پیدل چلنا اور سائیکلنگ وغیرہ میں اضافہ ہوا تھا لیکن اس دوران قائم ہونے والا یہ تحرک بتدریج ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں نیشنل اینڈ لوکل گورنمنٹس،پبلک ہیلتھ آرگنائزیشنز،ایمپلائرز اور سول سوسائٹی ان اصولوں کو اپنائیں اور بالغوں میں ان عادات کے ختم ہونے سے پہلے غیرفعالیت کی سطح کو کم کرنے کیلئے پائیدار حکمت عملی وضع کریں۔