مال روڈ انڈرپاس،ٹائر بدلتے رکشہ الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

May 21, 2022

لاہور(کرائم رپورٹرسے)ریس کورس کے علاقہ مال روڈ انڈر پاس کے قریب لوڈر رکشہ الٹنے سے نوجوان جا ں بحق ہو گیا ۔ سریے سے لدا لوڈر رکشہ کا ٹائر پنچر ہو گیا جس کا ڈرائیور ٹائر تبدیل کررہا تھا کہ اچانک رکشہ الٹ گیا اور 22 آکاش نیچے دب گیا اور موقع پر دم توڑ گیا، متوفی یوحنا آباد کارہائشی تھا۔