شہریوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیے جائیں،ڈی آئی جی آپریشنز

May 21, 2022

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر)محمد سہیل چودھری کی دفتر آمد کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے دفتر عملہ سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ دفاتر ، تھانوں میں آنے والے شہریوں اورملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ۔بعدازاں ڈی آئی جی آپریشنز کی زیر صدارت ایس پیز کی انسدادِجرائم میٹنگ ہوئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے گداگری کا نیٹ ورک توڑنے اور قبضہ گروپوں کے خلاف فوری ایکشن لینے کا حکم دے دیا۔