ملک میں افراتفری کے حالات قابل تشویش ہیں ،جمعیت نظریاتی

May 21, 2022

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہاکہ ملک میں افراتفری بے یقینی کے حالات قابل تشویش ہیں ۔ منحرف اراکین کی ووٹ پر عدلیہ کا فیصلہ اورالیکشن کمیشن کے جانب سے پنجاب اسمبلی منحرف اراکین کے رکنیت سے متعلق فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عدلیہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کی محافظ ہے۔ انصاف کی امید عدلیہ سے وابستہ کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی رائے کا تقدس اور اعتماد بحال نہ ہونے کے بغیر جمہوریت مضبوط ہونا ممکن نہیں پارلیمنٹ کی بالادستی اور اس کی خود مختاری پوری قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ جس جماعت کےاراکین محنرف ہوجاتے ہیں وفاداری تبدیل کرنیوالوں کیخلاف کاروا ئی کامطالبہ کرتی ہیں جب انھی جماعتوں کواقتدارتک رسائی ملے تو پھر وہ ان ہی منحرف ارکان کوقبول بلکہ بھاری رقم دیکرخریدتے ہیں ۔ اس وجہ سے ملک میں سیاست و جمہوریت یرغمال ہو چکے ہیں اداروں کی مداخلت سے ملک سیاسی بحران کی کیفیت سے دوچار ہے سیاست اور جمہوریت کی آزادی یہ صرف کسی ایک جماعت یافرد کا مسئلہ نہیں بلکہ قومی مفاداور جمہوریت کی بقا کا معاملہ ہے۔