ناروے میں چاقو کے وار سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی

May 22, 2022

اوسلو (نیوز ڈیسک) ناروے میں ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے ایک مرد اور ایک خاتون کو زخمی کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق حملہ آور ایک شامی مہاجر ہے اور زخمی خاتون اس کی بیوی ہے۔ واقعہ جنوب مشرقی ناروے کی پہاڑیوں میں واقع وادی نومیڈال کے ایک گاؤں نورے اوگ اوڈال میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چاقو برآمد کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں مقامی رہایشیوں سے بھی مددلی جارہی ہے۔