ٹیوب ویلوں کے اوقات بڑھاکرپانی کی ترسیل یقینی بنانے کی ہدایت

May 22, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی ایم ڈی واسا آپریشن غفران احمد کی سربراہی میںواسا ہیڈ آفس میں میٹنگ ہوئی ۔واسا لاہور کے ڈیسلٹنگ، عوامی شکایات اور پانی کی فراہمی کے حوالے سے آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ڈی ایم ڈی آپریشن غفران احمد کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت والے علاقوں میں ٹیوب ویل کے اوقات کار بڑھا کر پانی کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔ ٹیوب ویل کے اوقات کار کے دوران تمام علاقوں میں پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائےاس کے علاوہ تمام زیر التوا شکایات کو فل فور حل کیا جائے۔ڈپٹی ایم ڈی کا مزید کہنا تھا کہ تمام ایکسین اور ڈائریکٹر اپنے علاقوں میں ڈیسلٹنگ کے کام کو تیز کریں آپریشن تمام ایکسین اور ڈائریکٹر اپنے ٹاؤن کے ڈسپوزل اسٹیشنز وزٹ کریں اور صفائی کو یقینی بنائیں۔