لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر سے ڈپٹی کمشنر لاہور کی ملاقات، صحت عامہ، عوامی فلاح اور شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران صوبائی دارالحکومت میں طبی سہولیات کی بہتری، بہبودِ آبادی کے پروگرامز پر پیش رفت اور ضلعی سطح پر جاری صحت عامہ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔