لاہور (جنرل رپورٹر ) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوار الحق نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاک بھارت جنگ میں ہماری مسلح افواج نے پوری بہادری سے دشمن کو عبرت ناک شکست سے دو چار کرکے تاریخ رقم کردی ۔ ملک کی خاطر جن شہدا نے قربانیاں دیں ۔انہیں تاریخ کے سنہری اوراق میں لکھا جائے گا ۔