جڑواں شہروں سے چارلڑکیوں سمیت سات افراداغواء

May 22, 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے چارلڑکیوں سمیت سات افرادکو اغواکرلیاگیا ۔تھانہ پیرودھائی کو نورالحق نے بتایا کہ میرے ماموں نسیم احمد عمر45سال اغواء ہو گئے ، تھانہ صادق آبادکوثاقب علی نے بتایاکہ میرا بڑا بیٹا سیف علی عمر17سال کو کسی نے اغواء کر لیا۔تھانہ نصیرآبادکو عبد المجید نے بتایا کہ اس کی بیٹی (م) کو کسی نے اغواء کر لیا ۔تھانہ ائرپورٹ کو مہر خان نے بتایا کہ اس کی بیوی(ر) عمر 40 سال کو بان ، گلو، خرم ، شہباز ، ارشد اور افضل نے اغواء کر لیا ۔تھانہ ائرپورٹ کو کرنل محمد وحید خان نے بتایا کہ 19مئی کو میرا بیٹا حسن وحید عمر 15سال گھر کے قریب ایک د کان پر گیا مگر واپس نہ آیا اسےکسی نے اغواء کر لیا ۔تھانہ ترنول کومیراحمدافغان شہری نے بتایاکہ اس کی بیٹی کو کسی نے اغواکرلیا۔تھانہ آئی نائن کوبوٹامسیح نے بتایاکہ میری بیٹی (ش)اغوا ہو گئی ۔