سوئٹزرلینڈ میں بھی منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

May 23, 2022

برن(نیوز ڈیسک)فرانس، جرمنی اور بلجیم کے بعد یورپی ملک سوئٹزرلینڈ میں بھی منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ شخص بخار اور جلد پر نشانات کی علامات کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس آیا تھا۔سوئس حکام کا کہنا تھا کہ منکی پاکس سے متاثرہ شخص کو گھر پر آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اب تک کئی یورپی ممالک، امریکا، کینیڈا میں منکی پاکس وائرس کے متعدد کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔منکی پاکس انفیکشن کی علامات میں بخار، جسم کا درد اور دانوں کا نکلنا شامل ہے۔واضح رہے کہ سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس ایڈہانوم کا اپنے ایک بیان میں منکی پاکس سے متعلق کہنا تھا کہ منکی پاکس بیماری کے پھیلنے کی وجوہات معلوم کرنا، پھیلنے سے روکنے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔