اسکاٹش قصبے ڈننوملین کو شہر کا درجہ ملنے پر عوام میں جشن

May 23, 2022

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) برطانیہ میں ملکہ الزبتھ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات کے موقع پراسکاٹ لینڈ کے ایک اور قصبے ڈننوملین کو شہر کا درجہ ملنے پر عوام میں جشن منیا جارہا ہے قبل ازیں سکاٹ لینڈ میں گلاسگو، ایڈنبرا، ڈنڈئی، ایبرڈین، ایورنس، پرتھ اور سٹرلنگ کو شہر کا درجہ حاصل تھا۔ یوکے اوراس کے بیرون ملک علاقوں سے بھی سات ٹائونز کو سٹی کادرجہ دیا گیا ہے۔ ان میں انگلینڈ سے ملٹن کینز، کول چٹر اور ڈنکاسٹر، شمالی آئرلینڈ سے بینگور، ویلز سے ریکسم، آئل آف فیس سے ڈگلس اور فالک لینڈ سے سٹینلے شامل ہیں۔ قبل ازیں 2012ء میں ملکہ کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر نئے شہر بنائے گئے تھے، سٹی کا درجہ حاصل کرنے کے لئے مختلف ٹائونز درخواستیں دیتے ہیں جن کا کیبنٹ آفس کے منسٹرز ماہرین کے ایک پینل کے ساتھ جائزہ لے کر ملکہ کو سفارشات پیش کرتے ہیں۔ اس بار 40 علاقوں نے سٹی بننے کے لئے درخواست دے رکھی تھیں۔ شہر کا درجہ حاصل کرنے کے لئے اگرچہ کوئی خصوصی قواعد و ضوابط تو نہیں لیکن اس سلسلہ میں وہاں کیتھڈرل، یونیورسٹی، وہاں کی آبادی اور اس کی منفرد خصوصیات، کلچرل ہیریٹیج اورشاہی خاندان سے متعلق تعلق کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ تازہ ترین مقابلے کے بعد اب یوکے کی مین لینڈ میں شہروں کی کُل تعداد 76 ہوگئی ہے، ان میں 55 انگلینڈ، 8 اسکاٹ لینڈ، 7 ویلز اور6 شمالی آئرلینڈ میں ہیں۔