امریکا میں دوران پرواز طیارے میں بچی کی پیدائش، والدین نے سکائی نام رکھ دیا

May 23, 2022

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا میں دوران پرواز جہاز میں بچی کی پیدائش پر والدین نے اس کا نام اسکائی(آسمان)رکھ دیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر ڈینور سے اورلانڈو شہر جانے والی ایئرلائن میں خاتون کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی، بچی کی پیدائش زمین پر نہیں بلکہ ہوا میں اڑتے طیارے میں ہوئی تو والدین نے اس مناسبت سے اس کا نام آسمان رکھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شکیریا مارٹن نامی خاتون کو جہاز میں اچانک زچگی کا درد اٹھا، ایئرلائن عملے نے ہرممکن مدد کی اور فوری طور پر انہیں واش روم کی جانب لے گیا جہاں شکیریا نے خوبصورت سی بچی کو جنم دیا۔بعد ازاں طیارے کو مقررہ منزل سے قبل قریبی ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا، جہاں میڈیکل ٹیم نے بچے اور ماں کی دیکھ بھال کی۔خیال رہے کہ دوران پرواز بچوں کی پیدائش کا واقعہ نیا نہیں اس سے قبل بھی متعدد بار مائیں بچوں کو جنم دے چکی ہیں لیکن یہاں دلچسپ امر یہ ہے کہ والدین نے اس کا نام منفرد رکھا ہے۔