کورونا وبا میں دعوت اسلامی نے مثالی کام کئے، علامہ عمران عطاری

May 24, 2022

برمنگھم ( آصف محمود بڑاہٹلوی ) دعوت اسلامی کے مرکزی شوری کے نگراں علامہ مولانا حاجی عمران عطاری نے کہا کہ کویڈ 19عالمی وبا تھی جس سے لاکھوں لوگ انتقال کر گئے ۔ اس عالمی وباء کے دوران دعوت اسلامی نے مثالی کام کئے جنہیں آج دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔اس موذی وبا سے انتقال کر جانے والوں کو ابتدا میں بغیر غسل دیئے دفنا دیا جاتا تھا، یہ اللہ تعالی کا خاص کرم ہے کہ دعوت اسلامی کے اسلامی بھائیوں نے کویڈ 19کے زریعے سے فوت ہونے والے مسلمانوں کو غسل دینے کے لئے احتیاطی تدابیر کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر غسل دینے شروع کیے اور اس تقلید پھر دنیا بھر میں شروع ہو گئی جو اچھی مثال تھی ۔ کویڈ 19کے درمیان جن لوگوں کے گھر میں راشن نہیں تھا وہاں راشن پہنچانے کا سلسلہ شروع ہوا اور بے گھر افراد کو کھانا پہنچانے کا عمل جاری رہا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فیضان مدینہ سٹیچ فورڈ برمنگھم برطانیہ میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عالمی موذی وبا سے بچاؤ کے لئے سماجی فاصلہ ،مصافحہ نہ کرنا،ہاتھ دھونا،ماسک لگانا اور دیگر احتیاتی تدابیر اختیار کئی گئیں، سوچنے کا مقام ہے جس طرح کویڈ 19 سے بچاؤ کے لئے احتیاتی تدابیر کی گئیں کیا گناہوں سے بچنے کے لئے بھی اجتماعی کوشش یا انفرادی کوشش کی گئی ،اگر کی گئی تو مبارک ہو،اگر نہیں تو لمحہ فکریہ ہے،دعوت اسلامی ایک ایسی تحریک ہے جس کامشن ہے کہ میں نے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کے اصلاح کی کوشش کرنی ہے اور یہی وہ تحریک ہے جس نے دنیا بھر مدنی انقلاب برپا کر دیا ہے۔ بے نمازیوں کو نمازی، داڑھی منڈوں کو داڑھی والا،والدین کے نافرمانوں کو والدین کی عزت اور تکریم والا بنا دیا ہے، اللہ کا کرم ہے ہم اس تحریک سے وابستہ ہیں جو نیکی پھیلا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا بدقسمتی سے آج اکثریت والدین کے حقوق سے غافل ہے ۔حاجی عمران عطاری نے دعوت فکر دیتے ہوئے کہا کہ اپنی اور اپنی نسلوں کی بقاکیلئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونا ہوگا۔ اجتماع سے رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری، ویلز کے سربراہ سید فضیل رضا عطاری، سید منیب شاہ بخاری اور دیگر مبلغین دعوت اسلامی نے بھی خطاب بھی کیا ,آخر میں دعا اور گناہوں سے توبہ کرائی گئی اور آقاﷺپر درود و سلام بھی بھیجا گیا۔