زگ زیگ ٹیکنالوجی بغیرچلنے والے بھٹے بند‘ جرمانے کئے جائیں‘ ڈی جی ماحولیات

May 24, 2022

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب عنبرین ساجد نے راولپنڈی ڈویژن میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔ راولپنڈی ڈویژن کے دورہ کے دوران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی چلنے والے بھٹوں کو فوری بند کر کے جرمانے کئے جائیں۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد رفیق، انسپکٹرز انعام الحق، مقبول حسین، تحفظ ماحولیات پنجاب کے حکام، ڈپٹی ڈائریکٹر ای آئی اے عمران میو اور دیگر شریک تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد رفیق نے این او سی کیسز، پولی تھین بیگز، بھٹہ خشت سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی۔ ڈی جی ماحولیات نے محکمہ کی لیبارٹری کا بھی دورہ کیا۔ سیمنٹ فیکٹریوں کے دورہ میں آلودگی کے سدباب کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیاگیا۔