دوران پرواز پیدا ہونیوالی بچی کا انوکھا نام

May 24, 2022

امریکی ریاست فلوریڈا جانے والی پرواز میں ایک خاتون نے بچی کو جنم دیا جس کا ایک انوکھا نام رکھ دیاگیا۔

بچی کو جنم دینے کا واقعہ ڈینور سے آرلینڈو شہر جانے والی پرواز میں پیش آیا جس میں مسافر خاتون کو زچگی کے درد شروع ہوگئے۔

حاملہ خاتون کو تکلیف میں دیکھ کر فلائٹ اٹینڈنٹ خاتون کو واش روم لے گئی اور مدد فراہم کی جس کے بعد خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا۔

بچی کی پیدائش کے بعد ماں اور بچی کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ائیر لائن کو منزل سے قبل ہی نزدیکی ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔

ائیر لائن کے مطابق چونکہ بچی کی پیدائش دوران پرواز ہوئی تو اس مناسبت سے اس کی والدہ نے بچی کا نام اسکائی رکھا۔