طاقت کے استعمال سے پاکستان بند کرسکتے ہیں چلا نہیں سکتے‘ اسد عمر

May 25, 2022

اسلام آباد(آئی این پی ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں آزادی مارچ ہوکر رہے گا، صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمارے پلان اے بی سی تیار ہیں۔ منگل کوایک انٹرویو میں اسد عمر نے کہا کہ بیرونی مداخلت سے مسلط حکومت آئین وقانون کی دھجیاں اڑارہی ہے۔منتخب حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کے بعد معیشت کا پہیہ رکا ہے، طاقت کےاستعمال سے پاکستان بند کرسکتے ہیں مگر چلا نہیں سکتے۔اسد عمر نے سوال کیا کہ کیا اس وقت آپ کو پاکستان چلتا ہوا نظرآرہاہے۔