اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) خطے کی غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ٹیکسٹائل برآمدات 6اعشاریہ51فیصد اضافے کے بعد 5 ارب 14 کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں۔ ستمبر 2026 کے مہینے میں سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر بھی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔