اسلام آباد ( طاہر خلیل ) الیکشن کمیشن میں چاروں صوبوں ، وفاقی دارا لحکومت اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا ۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔ اجلاس میں ممبران نثاراحمد درانی ، شاہ محمد جتوئی ، جسٹس (ریٹائرڈ) اکرام اللہ ، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئرافسران نے شرکت کی ۔ صوبہ پنجاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو بریف کیا گیا کہ الیکشن کمیشن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے تیار ہے ،اس سلسلے میں پنجاب حکومت کو ڈرافٹ الیکشن شیڈول بھیج دیا گیا ۔