• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیا کی تہاڑ جیل میں قید پاکستانی شہری کی شناخت کی پنجاب اسپیشل برانچ سے تصدیق

لاہور(آصف محمود بٹ) پنجاب کی صوبائی خفیہ ایجنسی اسپیشل برانچ نے نئی دہلی کی مرکزی جیل تہاڑ میں قید ایک پاکستانی شہری کی قومیت کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے محمد اشفاق ولد عباس علی عابد کو حقیقی پاکستانی شہری قرار دے دیا ہے، جبکہ اس حوالے سے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔ معتبر ذرائع نے “جنگ “ کو بتایا کہ محمد اشفاق کی قومیت کی تصدیق تہاڑ جیل میں قید 36 ایسے افراد کو قونصلر رسائی فراہم کرنے کے معاملے کے تحت کی گئی جن کے بارے میں پاکستانی شہری ہونے کا شبہ تھا۔ ان 36 قیدیوں میں 16 سول قیدی اور 20 ماہی گیر شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید