لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے سر پر ایک اور تاج سجا دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے”اپنی چھت،اپنا گھر“ پراجیکٹ کاعالمی ایوارڈ جیت لیا۔ وزیراعلیٰ سٹیٹ گیسٹ کے طور پر یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو، دنیا بھر سے صرف 5 منتخب ممالک کوایوارڈ دیا گیا۔ مریم نواز نے ایوارڈ وصول کیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا، میانمارکے ہٹو وینگ، برازیل کے تھیاگوباؤرمین ، تیونس کے عبدالمالک اور لندن کے صادق خان بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل۔”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کم آمدن رکھنے والے خاندانوں کے لیے امید کی کرن، 5لاکھ گھر بنانے کا ہدف ، عالمی یوم رہائش پر ہر مستحق خاندان کو چھت فراہم کرنے کے عزم کا ا عادہ ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ”اپنی چھت،اپنا گھر“ سے مکان بنانے والوں کے نام کردیا۔