کراچی (نیوز ڈیسک)آپٹوجینیٹکس کی دریافت پر امریکا اور جرمنی کے تین سائنسدان نوبیل انعام برائے طب جیت گئے۔ اس تحقیق نے نیورو سائنس میں نیا در کھول دیا،روشنی سے دماغ کے مخصوص عصبی خلیوں کو فعال یا غیر فعال کیا جاسکتا ہے۔ الزائمر، پارکنسنز، مرگی،نشے و دیگر دماغی بیماریوں پر تحقیق میں مدد، بینائی بحالی اور سماعت علاج میں بھی نئی امید پیدا ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سائنسدان کارل ڈیسرورتھ اور جرمن سائنسدان پیٹر ہیگیمان اور جارج ناگل کو دماغ کے عصبی خلیوں کو روشنی کے ذریعے کنٹرول کرنے والی تکنیک ’’آپٹوجینیٹکس‘‘ کی تیاری پر 2026 کا نوبیل انعام برائے فزیالوجی یا طب دیا گیا ہے۔