• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال میں غیرت کے نام پر خاتون کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر خاتون کو گولی مار کر قتل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر تھانہ کی حدود گلشن اقبال بلاک 11میں فائرنگ کے نتیجے میں40 سالہ ثمینہ زوجہ اللہ دتہ جاں بحق ہوگئی، مقتولہ نے گھر والوں کی مرضی کے بغیر کورنگی میں اللہ دتہ چانڈیو نامی شخص سے شادی کی تھی تین روز قبل وہ اپنے ماں باپ کے گھر آئی جہاں پر گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ثمینہ جاں بحق ہوگئی۔
اہم خبریں سے مزید