• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمراں میر علی مراد تالپور انتقال کرگئے

خیرپور(غلام عباس بھنبھرو)سابق ریاست خیرپور کےآخری حکمران ہزہائنس میر علی مراد خان تالپور93برس کی عمر میں انتقال کرگئےہزہائنس مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح 11 بجے ٹکر محلہ بنگلو میں ادا کی جائے گی،ذرائع۔ تفصیلات کےمطابق پیر کے روز مرحوم کی طبیعت ہونے پران کو ایس آئی یوٹی اسپتال سکھرمیں داخل کیا گیا جہاں وہ اللہ کو پیارے ہوئے سابق خیرپور ریاست1783میں قائم ہوئی تھی1783میں ہالانی میں میر سہراب خان کے لشکر اور میاں عبدالنبی کلہوڑو کے لشکر کے دوران جنگ ہوئی جہاں میر عبدالنبی کلہوڑو شکست کھا گئے اور تالپور گھرانے کے میر سہراب خان تالپور خیرپور ریاست کے حاکم بنے میر سہراب خان نے شروع میں سہرابانی سرکار کے نام سےاپنی حکومت قائم کی آگے چل کر سہرابانی سرکار کو خیرپور ریاست کا نام دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید