• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم وعدہ پورا کریں ورنہ 7 اکتوبر کو اگلے مرحلے کا اعلان، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم وعدہ پورا کریں ورنہ ملتان سے دوبارہ لانگ مارچ شروع کریں گے، حل صرف پٹرولیم لیوی کا خاتمہ ہے، 7 اکتوبر کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، حکومت، اپوزیشن اورخصوصاً پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ہی بہترین راستہ،گورنر راج یا ایمرجنسی کسی صورت قابل قبول نہیں،ملک بھر میں اہل غزہ سے اظہارِ یکجہتی کیلئے کل ’’غزہ مارچ‘‘ہونگے، جماعت اسلامی نے ہمیشہ فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے آواز بلند کی ہے، جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن اب تک تقریباً 10 ارب روپے کی امداد اہل غزہ تک پہنچا چکی ہے۔ پیر کو ادارہ نورحق میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہمارے احتجاج، جلسے اور دستخطی مہم مسلسل جاری ہے، ہم ایک دن کے لیے بھی اسلام آباد مارچ کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوئے، اگر حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے نام پر عائد بھتہ ٹیکس ختم نہ کیا تو جماعت اسلامی اپنا لانگ مارچ دوبارہ شروع کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید