• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگی کے ثبوت دیں، شرجیل میمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے لئے کراچی کے بچوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمائی،ہم بچوں میں فرق نہیں کرتے، کراچی کا بچہ بھی ہمارا بچہ ہے اور تھر کا بچہ بھی ہمارا بچہ ہے، فاروق ستار ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگی کے ثبوت دیں،فاروق ستار بتائیں کہ کراچی کے بچوں کو اسلحہ، بھتہ اور بوری بند لاشوں کا کلچر کس نے دیا؟ ۔فاروق ستار کی پریس کانفرنس کے ردعمل پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تین دہائیوں تک فاروق ستار جیسے لوگ تعصب پرستی کی ذہن سازی کرتے رہے، اب ’’اپنے بچے اور دوسروں کے بچے‘‘ کی سیاست نہیں چلنے والی۔ اگر فاروق ستار کے پاس ایم ڈی کیٹ امتحانات میں بے ضابطگی کے ثبوت ہیں تو پیش کئے جائیں، ان کے پاس مائیک آجائے تو ان کے پاس الزامات کے سوا کچھ نہیں ہوتام محض الزام تراشیوں سے کسی بچے کی کامیابی کو مشکوک نہیں بنایا جا سکتا۔
اہم خبریں سے مزید