کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے افغان شہریوں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کی آڑ میں ہراساں کرنے کے خلاف ڈی جی رینجرز سندھ ، آئی جی سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔ ہائی کورٹ میں افغان باشندوں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے نام پر ہراساں کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔