اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار/ خبر نگار ) سیکٹر ایف ایٹ تھری میں نواب بہاولپور کی فیملی کے گھر سونا چوری کے 6ملزمان کا تین روزکا ریمانڈ،70 سے 80 فیصد مال مسروقہ برآمد ، تفتیش کا دائر ہ وسیع ،،جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کا ملزمان کو دوبارہ 7 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم ۔ ایس ایس پی قاضی علی رضا نے کہا کہ تھانہ مارگلہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں اور انسانی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان سے 70 سے 80فیصد مال مسروقہ برآمد کرلیا۔