ناگویا( عرفان صدیقی) پاک جاپان بزنس کونسل سمیت جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کی دیگر تنظیموں نے ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کی ناقص کارکردگی اور انتخاب، اخراجات اور انتظامات سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں پر وزیراعظم شہباز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیموں نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، اسپورٹس بورڈ اور متعلقہ فیڈریشنز کی جواب دہی کا مطالبہ بھی کیا۔ٹینس فیڈریشن کے صدر، 46 سالہ اعصام الحق قریشی، خود بطور کھلاڑی شریک ہوئے، جبکہ عقیل خان بھی 46 برس کی عمر میں بطور کھلاڑی شریک ہوئے ۔