فیاض چوہان بزدلی کامظاہرہ کرتے چھپ گئے،اب باہرآئیں ،عمران گورایہ

May 25, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ن لیگ پنجاب عمران گورایہ نے کہا ہے کہ خفیہ مقام سے ویڈیو جاری کرنیوالے فیاض چوہان کی بزدلی ساری قوم کے سامنے عیاں ہے۔مقتل جانے کا شعر پڑھنے والے فیاض چوہان گرفتاری سے ڈر کرکسی بل میں چھپ گئے ہیں۔ اگرفیاض چوہان میں ہمت ہے تو خفیہ جگہ سے باہرنکلیں ۔