ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے سالڈ ویسٹ کو قابل استعمال بنانے کے لئے تجاویز طلب

May 25, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزارت منصوبہ بندی کے شعبہ ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی نے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سے سالڈ ویسٹ کو قابل استعمال بنانے کے لئے تجاویز طلب کر لی ہیں،تجاویز پر مشتمل کنسیپٹ پیپر تین پراجیکٹس بارے طلب کیاگیا ہےجس میں شہری علاقوں میں ویسٹ ٹو انرجی پلانٹس لگانے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ٹیکنو فزیبلٹی سٹڈی اور میونسپل ویسٹ کی ٹریٹمنٹ بارے مختلف آپشنز پر سٹڈی کی روشنی میں تجاویز مطلوب ہیں،پراجیکٹس کا سکوپ، مقاصد اور اس کا فنانشیل پلان بھی طلب کیا گیا ہے،ان پراجیکٹس پر انٹرنیشنل ڈونرز ایجنسیوں کے اشتراک سے مستقبل میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا جائے گا،سی ای او محمد فاروق ڈوگر کی ہدایت پر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے تجاویز پر مبنی کنسیپٹ پیپرز کی تیاری شروع کردی ہے۔