• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپا میں زیرِتربیت13افسران کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)نیپا میں زیرِتربیت مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے 13افسران پر مشتمل وفد کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا دورہ، سپیشل سیکرٹری محکمہ جنگلات وتحفظ جنگلی حیات جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے ایڈیشنل سیکرٹری عبدالصبورٹھاکر کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجا ب فواد ہاشم ربانی کی نمائندگی کرتے ہوئے سپیشل سیکرٹری محکمہ جنگلات وتحفظ جنگلی حیات جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے وفد کو جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے اغراض و مقاصد اور ورکنگ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر سٹاف نیپا شاہانہ بتول نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔ وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور گڈ گورننس کے لیے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دفتری امور کو بروقت اور شفافیت سے نمٹانے کے لیے تمام دفاتر میں الیکٹرانک فائلنگ آفس آٹو میشن سسٹم کا آغاز جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے ہی کیا گیا۔ بریفنگ کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا۔
ملتان سے مزید