ملتان(سٹاف رپورٹر)آگ لگنے سے 74 سالہ شخص جھلس کر جاں بحق۔ تھانہ بی زیڈ پولیس کو ریسکیو نے بتایا کہ گلشن مہر کالونی کا رہائشی طارق صبح کی نماز پڑھنے گیا واپس آیا تو گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کوبجھانے لگاتو آگ کی لپیٹ میں آگیا اور بری طرح جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گیا آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوئی جس پر امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے قابو پالیا گیا۔مرحوم سینیئر صحافی محمد طاہر خان کے والد تھے۔