• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 32مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابقتھانہ گلگشت کے علاقے میں عبداللہ سے ڈاکو25ہزار لوٹ کر فرار ہوگئےاور عارف سے جھپٹا مارکر موبائل فون چھین لیا، تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں زکریا کا موبائل نامعلوم ملزمان لے گئے، تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں نذر محمد سے ڈاکوؤں نے 15ہزار روپے چھین لیے،تھانہ حرم گیٹ کے علاقے میں اقرا کا موبائل جھپٹا مارکر چھین لیا، تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں اسامہ سےڈاکو نقدی و موبائل فون لے گئے، تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں خالد اقبال کو ڈاکووں نے نقدی و موبائل سے محروم کر دیا، تھانہ راجہ رام کے علاقے میں ندیم سے نقدی و موبائل فون چھن گیا،تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے میں اختر سے ڈاکو نقدی اور موٹرسائیکل وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ کینٹ کے علاقے میں مطیع اللہ کی نقدی وموبائل فون، شاہ شمس کے علاقے میں ذوالفقار، ممتاز آباد کے علاقے میں بلال کے موبائلزفونز نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے جب کہ تھانہ گلگشت کے علاقے میں عبدالعزیزکا میٹر بجلی، بی زیڈ کے علاقے میں انور کے موبائل فونز، صدر کے علاقے میں عمران کے 42ہزار روپے، قادر پورراں کے علاقے میں ملازم حسین کا مویشی،نیوملتان کے علاقے میں محمد سلیم کا سامان، سیتل ماڑی کے علاقے میں محمد علی کا موبائل فون،رکن آفاق کی نقدی و سامان، دہلی گیٹ کے علاقے میں ابتہاج شہریار کا موبائل فون، اسلم پرویز کا گیس میٹر، لوہاری گیٹ کے علاقے میں عبداللہ کے80ہزار روپے، بوہڑ گیٹ کے علاقے میں نشاط کا سامان مالیت تین لاکھ چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید