ملتان(احتشام مرزا سے) ملتان سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر جدید سکیننگ مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ، سکیورٹی اور سمگلنگ کی روک تھام میں خاطر خواہ مدد حاصل ہوگی۔حکومت نے ملک بھر کے تمام بڑے اور چھوٹے ایئرپورٹس پر جدید اور خودکار سکیننگ مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس مقصد کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایئرپورٹس اتھارٹی اور ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کی جانب سے ملک بھر کے ہوائی اڈوں کا تفصیلی سروے مکمل کرلیا گیا ہے، جس کی روشنی میں تکنیکی ضروریات اور مشینوں کی تنصیب کے مقامات کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔ نئی مشینوں کے ذریعے مسافروں کے سامان کی تیز رفتار اور درست سکیننگ ممکن ہو سکے گی، جس سے ایئرپورٹس پر رش اور تاخیر کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔