• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفیسرز کالونی کے پلاٹ ای سیون کے متاثرین کا توہین عدالت کی رٹ دائر کرنیکا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر) آفیسرز کالونی کے پلاٹ نمبر ای سیونکے متاثرین نے متبادل پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ ہونے پر توہین عدالت کی رٹ دائر کرنے کا اعلان کردیا اور ایم ڈی اے کی ناانصافی پراہل خانہ سمیت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے،گزشتہ روز ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آغا سرور رضا کا کہنا تھا کہا آفیسرز کالونی کا 7Eپلاٹ 1962میں ہمیں الاٹ ہوا ہے، رقم کی ادائیگی کے باوجود پلاٹ کا قبضہ نہیں ملا،تین نسلوں سے عدالتوں اور افسران کے پاس دھکے کھا رہے ہیں، عدالتی احکامات پر ہمیں 7Eپلاٹ کے متبادل فاطمہ جناح ٹاون میں دیئے گئے ہیں لیکن اب دوبارہ مذکورہ پلاٹس یک جنبش منسوخ کردیئے گئے ہیں جو کہ عدالتی احکامات کی توہین ہو ئی ہے،ہمارے حق میں ہائیکورٹ سے تین فیصلے ہوئے مگر 99 ویں گورننگ باڈی کی میٹنگ میں ہمارے پلاٹس منسوخ کرتے وقت کسی بھی جگہ عدالتی احکامات کا ذکر نہیں کیا گیا ۔
ملتان سے مزید