• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تیسرے مرحلے کیلئے آن لائن پورٹل کا افتتاح

ملتان (سٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت صوبہ میں زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے اربوں روپے کے متعدد پروگرامز پر عملدرآمد جاری ہے۔ اس سلسلے میں گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تیسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے گرین ٹریکٹرز پروگرام کے آن لائن اپلائی کے لیے پورٹل کا افتتاح اور کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنے کے طریقہ کار کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب زراعت میں جدید میکنائزیشن کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں اور گرین ٹریکٹرز پروگرام صوبہ میں زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی پیداوار میں اضافے کا سبب بنے گا۔
ملتان سے مزید