ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان ایئر پورٹ سے دبئی جانے والی نجی ایئر لائن کی فلائٹ تقریباً ایک درجن مسافروں کو چھوڑ گئی،مسافروں کی چیخ پکار اور فلائٹ انتظامیہ کیخلاف احتجاج، معلوم ہوا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز PA810 ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر دبئی کیلئے شیڈول تھی کہ اچانک ایئر لائن کے عملہ نے چیک ان کاونٹر بند کردیا جس کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب مسافر چھوڑ گئی۔