• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں آٹھویں کے امتحانات بورڈ کی طرز پر منعقد کرنے کا فیصلہ، نئے قواعد نافذ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب میں آٹھویں جماعت کے امتحانات بورڈکی طرز پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے مربوط امتحانی نظام کے تحت نئے قواعد نافذ کر دئیے گئے ہیں بتایاگیاہے کہ پیکٹا نےپہلی بار امتحانی مراکز کے قیام کے لیے اسکول میپنگ کا عمل شروع کر دیا ہے،پیکٹاحکام کے مطابق صوبے بھر میں امتحانی مراکز کے قیام کے لیے نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ آٹھویں جماعت کے امتحانی مراکز میں طلبہ کی کم از کم تعداد 50 جبکہ زیادہ سے زیادہ 300 مقرر کی گئی ہے۔ امتحانی مرکز طلبہ کے اسکول سے 10 کلومیٹر کے دائرہ کار کے اندر قائم کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید