• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں ساڑھے 9 ڈالر کے ٹکٹ پر لامحدود ٹرانسپورٹ کی سہولت

برلن(نیوز ڈیسک)جرمنی نے اپنے شہریوں اور بالخصوص سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے ایک پرکشش پیشکش کی ہے اور کوئی بھی ایک ماہ کا ٹکٹ ساڑھے نو ڈالر یعنی 2000پاکستانی روپے میں خرید کر مقامی بسوں اور ٹرینوں میں لامحدود سفر کرسکتا ہے۔عالمی کساد بازاری، ایندھن کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے اور اشیائے خور و نوش میں مہنگائی کے باوجود جرمنی نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مقصد موسمِ سرما میں لوگوں کو سفر میں سہولیات فراہم کرنا ہے۔جرمنی کی حکومت نے سہولت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم جون سے ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ لوگ ایک ٹکٹ خرید کر اسے ایک ماہ تک جرمنی کے لامحدود شہروں اور مقامات پر استعمال کرسکیں گے جن میں ٹرام، ٹرین اور بس سروس بھی شامل ہے۔تاہم ٹکٹ مقامی شہروں کے سفر تک ہی محدود ہوگا خواہ وہ ایک سے دوسرے کنارے تک ہی کیوں نہ ہو، یہ ٹکٹ ملک گیر ٹرینوں مثلاً آئی سی، ای سی اور آئی سی ای ٹرین سروس کے لیے فائدہ مند نہ ہوگا تاہم علاقائی سطح پر چلنے والی آر ای ٹرینوں کا سفر بھی اسی ٹکٹ میں شامل ہوگا۔جرمن حکومت نے اس کے لیے دو ارب 60کروڑ ڈالر کی سبسڈی دی ہے اور یہ سہولت جون، جولائی اور اگست تک جاری رہے گی یعنی کل 30ڈالر کے ٹکٹ لے کر کوئی بھی تین ماہ تک لامحدود ٹرانسپورٹ کی سہولت حاصل کرسکے گا۔

یورپ سے سے مزید