کانز میں یوکرینی شہری کی زندگی کا نیا آغاز

May 26, 2022

فوٹو، فائل

فرانس کے شہر کانز میں منعقد ہونے والے عالمی شہرت یافتہ کانز فلم فیسٹول کی چکا چوند سے دور ایک یوکرینی شہری نے کانز میں اپنی زندگی کا دوبارہ سے آغاز کیا ہے۔

لیزیا بلوٹسرکویتس نامی ایک 24 سالہ یوکرینی لڑکی نے یوکرین میں جنگ کے آغاز پر جب اپنے خاندان کے ساتھ اپنا شہر کیف چھوڑا تو اس کے والد نے سردیوں کے کپڑوں سے بھرے اپنے سوٹ کیس کے سائز کو دیکھا، اس وقت یہ لڑکی نہیں جانتی تھی کہ وہ فرانسیسی رویرا پر واقع شہر کانز میں پہنچ جائے گی۔

تاہم، لیزیا کو کیف چھوڑنے کے تین ماہ بعد، کانز کے ایک ہوٹل میں ایک نئی ملازمت مل گئی، جہاں اس ماہ کانز میں ہونے والے سالانہ فلمی میلے میں شریک مشہور شخصیات کے لیے ریڈی کارپیٹ بچھایا گیا ہے۔

اس فرانسیسی خاندان نے لیزیا کو مدد کی پیشکش کی جس کے لیے لیزیا نے یوکرین میں بطور مترجم کام کیا تھا، اس خاندان نے لیزیا اور اس کے خاندان کو فرانس میں رہنے کے لیے جگہ دی۔

فیسٹیول یوکرین کی موجودہ جنگ زدہ صورتحال سے بہت متاثر ہے، اور اس سال فلمی میلے میں روسی وفود کی شمولیت پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی، جبکہ فلمی میلے کی افتتاحی تقریب میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی تقریر تھی۔

لیزیا کے لیے، اس فیسٹیول کی رونق ایک ایسی دنیا ہے جو کہ وہ چھوڑ چکی تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے لیزیا نے کہا کہ’ایسا لگتا ہے جیسے میں ایک متوازی کائنات میں ہوں۔

اس نے مزید کہا کہ’وہ مشکل حالات میں گھرے ہوئے لوگوں کے احترام کے پیش نظر فرانس میں اپنی نئی زندگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ کرنے سے گریز کرتی ہے۔‘