آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، چوہدری محمد قربان

May 27, 2022

لوٹن (نمائندہ جنگ) کشمیر سالیڈیریٹی کمپین لوٹن کے کو آرڈینیٹر اور میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ موومنٹ کے چیئرمین حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپ کے رہنے والے پاکستانی کشمیری عمران خان کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں اور ان کے آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دو خاندانوں کی لوٹ مار کی چراگاہ بنا دیا گیا ہے یہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نئے الیکشن کے مطالبے میں وزن اور لاجک ہے اس کو فی الفور پورا کر کے ملک کو بحران سے نکالا جائے۔